تہرے قتل کا ملزم6سال بعد گرفتار

Aug 30, 2023 | 20:00:PM

(24 )لیاقت آباد پولیس نے 6 سال قبل تین سوتیلے بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر 4  سالہ ابن وارث 8 سالہ شارون  اور 10 سالہ ارمان کو قتل کیا۔

 ایس پی عمارہ شیرازی  کے مطابق ملزم  بچوں کو کپڑے دلوانے کے بہانے سیالکوٹ لے گیا ، جہاں ملزم ہارون نے قتل کے بعد لاشوں کو  بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دی تھیں۔

ایس پی کے مطابق مقتولان کی بابت تھانہ نارنگ منڈی ضلع سیالکوٹ میں بھی قتل کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیج ڈراموں میں فحاشی پھیلانے کے الزامات،شیلاچودھری، نایاب خان ودیگر کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی  کاکہنا ہے کہ ملزم ہارون پچھلے 6 سال سے روپوش تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیفنس فیز 4 سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں