(24 نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے بڑا بیان دے دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے پاکستان میں کچھ نہیں بچا۔
انہوں نے کہا کہ جو تھوڑے بہت لوگ سابق وزیراعظم کے ساتھ ہیں، وہ لیڈر کے بجائے ملک کا ساتھ دیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جو لاڈلے ہوتے ہیں وہ اقتدار میں آکر بدقسمتی سے اسی طرح کی چیزیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی اہم رہنما حلیم عادل شیخ دوبارہ گرفتار
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہر ایک کی بات سنتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کسی کی نہیں سنتے تھے۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے ٹیم لیڈر کے طور پر بہترین روابط رکھے، بانی متحدہ کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے اور جنرل فیض کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا وہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے۔