(ویب ڈیسک)امریکا میں تاریخ ساز فیصلہ ہوا ہے اور نیویارک کی مساجد میں جمعے کی اذان لاﺅڈ سپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے مسلم کمیونٹی نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کیلئے اذان لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاﺅڈ سپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاﺅڈسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔
نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کو پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ مارنا مہنگا پڑگیا، عدالت نے بڑا حکم دیدیا