پاکستان میں 15سال بعد ایشیا کپ کا آغاز پرجوش ہوں، شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 15سال بعد ایشیا کپ کا آغاز دیکھنے کےلئے پرجوش ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جوش کے ساتھ کھیلیں اور ہماری قوم کی شان میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم دیگر ٹیموں کی بھی گرم جوشی سے مہمان نوازی کریں۔
Excited to see the #AsiaCup kick off in Pakistan after 15 years! Sending my best wishes to @TheRealPCB. May you play with passion and bring glory to our nation. Let's also extend our warmest hospitality to all other teams and make this tournament a true celebration of the sport!… pic.twitter.com/Z52LeCON7A
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 30, 2023
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی کیریئر کی 19 ویں سنچری،جنوبی افریقن بلے باز کا ریکارڈ توڑ کر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا