(در نایاب ) واسا کی انوکھی پالیسی میں بلوں کی ریکوری صرف عام صارف تک محدود،جبکہ 24 وفاقی محکموں میں واسا کے 25 کروڑ سے زائد کے نادہندہ نکل آئے.
واسا دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے 22 کروڑ 37 لاکھ روپےسے زائد کا نادہندہ نکلا،واپڈ 2 کروڑ 98 لاکھ، ریلوے دفاتر کے ذمہ 4 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں،جی او آر 2 کروڑ 52 لاکھ، اے جی آفس ایک کروڑ 72 لاکھ ،لیسکو انجینئرز دفاتر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں ۔
دستاویزات کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک ، سوئی گیس ، ریلوے پولیس ، انکم ٹیکس ، واپڈا فلیٹس سمیت دیکر محکمے بھی نادہندگان میں شامل ہیں، جبکہ واسا سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی میں مسلسل ناکامی کا سامنا کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
ذرائع کے مطابق واسا کےریونیو ریکوری افسران سرکاری محکموں سےوصولیاں کرنےسے قاصر ہیں ۔