حیدرآباد سے کراچی گیس ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حیدرآباد سے کراچی تک 30 انچ قطر کی 116 کلومیٹر گیس ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا گیا۔
مںصوبے کا افتتاح ایم ڈی سوئی سدرن گیس عمران منیار نے کیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ 66 سال قبل بچھائی جانے والی 16 انچ قطر کی پائپ لائن میں اتنی گنجائش نہیں تھی کہ وہ انڈس لیفٹ بینک سے دستیاب گیس کے حجم کو پورا کرسکے، تینوں مراحل کی تکمیل کے بعد 116 کلومیٹر طویل پائپ لائن سے 247 ایم ایم سی ایف ڈی کی کل صلاحیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر تجارت کا 30 دن میں ملک کی بند انڈسٹری کو کھولنے کا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پورے منصوبے کی لاگت 14 ارب روپے ہے جس کی تکمیل کیلئے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قابل انجینئرز، ورکرز اور تکنیکی ماہرین نے پہلے مرحلے کو مقررہ وقت کے اندر غیرمعمولی تیز رفتاری سے مکمل کیاہے۔