پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے اضافے کی تجویز،اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)حکومت نے عوام پر بجلی کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاری پکڑ لی، یکم ستمبر سے پیٹرول 9 روپے، ڈیزل 16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپےاضافے کی تجویز دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے مزید مشکلات بڑھنے کا خطرہ ،بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور ریفائریز کے پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت میں اضافہ ہوا ہےجس کے بعد یکم ستمبر سے فی لیٹر پیٹرول کی ٹرپل سینچری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سےپیٹرول فی لیٹر 9 روپے تک مہنگا ، ڈیزل میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ اورلائٹ اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 9روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں میں کمی؟نگران حکومت کا بڑا فیصلہ
اس کے علاوہ ہوائی سفر کی لاگت بھی مزید بڑھیں گے،جیٹ فیول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ نگران حکومت کے لئے ایک اور بڑا امتحان ثابت ہوگا ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر قیمت برقرار رکھی گئیں تو مشکلات میں گھری نگران حکومت کو ریلف دینے کےلئے بڑی رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اگر اضافے کی منظوری مل گئی تو مہنگائی کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی۔
دوسری جانب دو ہفتے میں روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے،گیارہ اگست کو امریکی ڈالر 288 روپے 49 پیسے کا تھا ،16 اگست سے اب تک امریکی ڈالر 15.75 روپے مہنگا ہوکر 304 روپے سے بھی تجاوز کر چکاہے۔