سمندری طوفان کا خطرہ ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سمندری طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کے کچھ آف رن پر ڈیپ ڈپریشن 12 گھنٹوں کے دوران مغرب جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے، ڈیپ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 250 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق کے فاصلے پر موجود ہے، سمندری طوفان 50، 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ ناہموار/بہت ناہموار رہنے کا امکان ہے، سائیکلون مزید مغرب جنوب مغرب کے جانب بڑھے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا، سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، سائیکلون کے زیر اثر کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدر آباد، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، اور سانگھڑ میں موسلادھار سے انتہائی موسلادھار بارشوں کے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد اضلاع 31 اگست تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں 30 اگست سے یکم ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے وقفے وقفے سے تیز بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، الرٹ
سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 31 اگست سے یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔