وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشعال یوسفزئی کوعہدے سے برطرف کردیا

Aug 30, 2024 | 00:46:AM
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشعال یوسفزئی کوعہدے سے برطرف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشعال یوسفزئی کو عہدے سے برطرف کردیا۔

مشعال یوسفزئی وزیراعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبودتھیں،خیبرپختونخواکابینہ سے وزیر سی اینڈ ڈبلیو کی برطرفی کے بعد سماجی بہبود کی مشیر مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہو گئی ہے۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے مزید ایک مشیر اور تین معاونین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ نے مشیر اور معاونین خصوصی کی تقرری کی سمری گورنر کو بھیج دی،ذرائع کامطابق احتشام علی کو مشیر صحت بنائے جانے کا امکان ہے،سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی بنائے جانے کا امکان ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: