دیربالا،مکان پر تودہ گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

بارش اور رات کے اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں  بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Aug 30, 2024 | 09:21:AM
دیربالا،مکان پر تودہ گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دیربالا میں مسلسل بارشوں  اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث رات گئے مکان پر تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں9 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

یہ افسوس ناک واقعہ دیربالا میں پاتراک کے علاقے میدن میں پیش آیا جہاں بارش اور رات کے اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں  بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،امدادی کارروائیوں میں  حصہ لینے والوں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ 1122 اپردیر، پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل تھے۔

پولیس کے مطابق کافی مشکلات کے بعد دب کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔