کراچی سے اندرون ملک جانے والی مختلف پرواز یں منسوخ

Aug 30, 2024 | 10:13:AM
کراچی سے اندرون ملک جانے والی مختلف پرواز یں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون ملک جانے والی مختلف پرواز یں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے نجف جانے والی فلائی بغداد کی پرواز آئی ایف334 منسوخ کر دی  گئی۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر504،کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر524،522،کراچی سے ملتان جانے والی ا یئر بلیو کی پروازپی ای 807،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پروازپی ایف 145،143 بھی منسوخ کر دی  گئی۔
 اسی طرح کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے306،کراچی سے سکھر پی آئِی اے پرواز پی کے 536،
کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی دوسری پرواز 368  کراچی سے سکردو جانے والی پی آئی کی کی پرواز پی کے 455 بھی منسوخ     کر دی  گئی۔