مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست پر سماعت 3 ستمبر کو ہوگی

Aug 30, 2024 | 10:35:AM

 (24 نیوز) سپریم کورٹ نے نیشنل پارک میں مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے،لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس کی درخواستیں بھی3 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ مونال اور لا مونتانا نے 3 ماہ میں عدالت کو ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
 

مزیدخبریں