مریم نواز شریف کی ہدایات  پرپی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری

Aug 30, 2024 | 10:56:AM
 مریم نواز شریف کی ہدایات  پرپی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔

 فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجوں اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے ،ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں منگلا 147 ملی میٹر منڈی بہاؤالدین 78 جہلم 76 ٹوبہ ٹیک سنگھ 40 گجرات 35 اور نارووال میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔لاہور ملتان رحیم یار خان راولپنڈی قصور اور دیگر شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔

رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 105 شہری جاں بحق 260 زخمی اور 267 گھر متاثر ہوئے،اموات آسمانی بجلی،کرنٹ لگنے کچے گھر اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں جبکہ مون سون بارشوں کے باعث 89 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت اورزخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں ندی نالوں  میں دریائے سندھ چناب راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے اگلے 24 گھنٹوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے،ہل ٹورنٹس میں ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔ 

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 74 فیصد، تربیلا میں 100فیصد ،ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 60 فیصد تک ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق  کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے پیشِ نظر تمام محکمے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نےعوام الناس سے التماس کی ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں،کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں،خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز،بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔