روس میں 5.9 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے،ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی اس علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا