لاہور: پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Aug 30, 2024 | 12:36:PM
لاہور: پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے بلاک میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت راہول مسیح اور علی رضا کے نام سے ہوئی، دونوں گرفتار زخمی ڈاکووں کا تعلق دیپالپور اور اوکاڑہ سے ہے، دونوں ڈاکو ڈکیتی سمیت درجنوں جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے، زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مفرور ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔