جو ریاست کےخلاف بندوق اٹھائے گا،اس کا بندوبست کیا جائے گا،وزیرداخلہ
ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پیچھے کون ہے؟ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے,محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوبست کیا جائے گا۔
ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس کے دوران بلوچستان کے حوالے سے خیالات کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، کل وزیراعظم کوئٹہ میں موجود تھے،ان کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات ہوئی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ جو لوگ ریاست کو مانتے ہیں،ان کو سر پر بٹھائیں گے لیکن جو لوگ ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشت گرد ہیں اور ان لوگوں کا بندوست کریں گے،یہ واضح کر دوں جو بندوق اٹھائے گا اس کا بندوست کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ افسران کی عدم دستیابی ہے،وفاق سے افسران بلوچستان جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو واقعہ 26 کی رات ہوا،وہ پوری پلاننگ کے ساتھ ہوا،ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پیچھے کون ہے؟ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔