وہ اضلاع جن میں سب سے پہلے سولر سسٹم تقسیم ہوں گے؟

Aug 30, 2024 | 13:12:PM
وہ اضلاع جن میں سب سے پہلے سولر سسٹم تقسیم ہوں گے؟
کیپشن: مریم نواز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)پنجاب حکومت کے سولرائزیشن منصوبے سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے,مفت سولردینےکاورکنگ پلان مکمل کرلیاگیا.

سولرائزیشن سکیم کےتحت پہلےمرحلے کےپائلٹ پروجیکٹ پرعملدرآمدکافیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نےسولرائزیشن کےپائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دےدی ہے،صوبےکے200یونٹ تک کےصارفین کومفت سولردینےکے لئےپائلٹ پراجیکٹ مرتب کرلیا گیا۔
سولرائزیشن سکیم کےتحت مفت سولردینےکےلیے2اضلاع کاانتخاب کرلیاگیا،راجن پور اور اٹک میں سب سے پہلے مفت سولرتقسیم کیے جائیں گے،منصوبے کا آغاز اکتوبر میں ہرصورت کردیاجائے گا۔
پنجاب حکومت سولرائزیشن سکیم کے تحت 30 ارب سے سولر تقسیم کرے گی،دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر تقسیم کیے جائیں گے۔200یونٹ والےصارفین کومفت،500یونٹ تک صارفین بلاسودسولرزسسٹم فراہم کیاجائیگا۔