(ویب ڈیسک) سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ کی ساتھی فنکار حسن رضوی کےساتھ ایک تامل گانے پر کیے گئےڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
اداکارہ مومل شیخ اور حسن رضوی نےیہ ڈانس ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی جس میں دونوں کو گھر کی چھت پر ایک تامل گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مومل شیخ نے ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ڈانس کو دیسی قرار دیا جو جلدسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اوراسے سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔
اداکارہ کی جانب سے تامل گانے پر بولڈ لباس میں ڈانس کو دیسی قرار دیے جانے پر صارفین نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے ان کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،سوشل میڈیا صارفین نے ان سے سوال کیاہے کہ ان کا ڈانس کہاں سے اور کیسے دیسی ہے؟، کچھ صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے ہندوؤں اور پاکستان کے مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں،کچھ افراد نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مومل شیخ کا ڈانس اچھا لیکن انہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔
مومل شیخ کی ڈانس پرفارمنس پرسوشل میڈیاصارفین کی تنقید کے ساتھ ساتھ کئی شوبز شخصیات نے ان کے ڈانس کو سراہا بھی ہے۔