میری شادی کے لیے مسجدمیں اعلان کروایاگیاتھا،اداکارہ ثمن انصاری

امریکا سے کینیڈا گئی تونانا نانی نےمسجد میں اعلان کروادیا کہ لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے،خواہشمند رابطہ کرلیں

Aug 30, 2024 | 15:00:PM
میری شادی کے لیے مسجدمیں اعلان کروایاگیاتھا،اداکارہ ثمن انصاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کے لیے مسجد میں اعلان کروایا گیا تھا کہ لڑکی دستیاب ہے،شادی کے خواہش مند افراد رابطہ کر لیں۔

 پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی۔

ثمن انصاری نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے امریکا سے کینیڈا گئی تووہاں نانا نانی نے کہا کہ اس کی شادی کروادیتے ہیں،انہوں نے مسجد میں اعلان کروادیا کہ لڑکی آئی ہوئی ہے اور وہ پڑھ رہی ہے، لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے،خواہش مند افراد رابطہ کرلیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کروائے جاتے تھے،اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا۔

ثمن انصاری نے بتایا کہ پہلے شوہر نے مجھے اس دن دیکھا جب ہماری منگنی ہوئی تھی،شادی اورتعلیم کے دوران شوہر کی ملازمت کی وجہ سے میں کبھی میں امریکا تو کبھی کینیڈا منتقل ہو جاتی تھی۔

 اداکارہ نے کہا کہ جب میرا بیٹاچھ سال کاتھاتو ہمارے درمیان طلاق ہوگئی جس کے بعد  میں امریکا اور کینیڈا سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئی اور دبئی میں مختلف ملازمتیں کرکے گزارا کیا،میں طلاق کے قوانین کے مطابق پاکستان منتقل نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ شرط یہ تھی کہ بچے کی تعلیم اسی اسکول میں ہو جہاں وہ پڑھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مومل شیخ کی ایک تامل گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل،صارفین کی تنقید

ثمن انصاری نے بتایاکہ میں نے پاکستان میں طلاق یافتہ خواتین کوملنے والے طعنوں کی وجہ سے بھی پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ میری وجہ سے میرے والدین کو باتیں سنائیں۔

 اداکارہ نے مزید بتایا کہ بڑوں کی رضامندی سے میں نے  کم عمری میں شادی کی جو 16 سال چلی ۔