پاک ،بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ: بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس ختم کردیا گیا

Aug 30, 2024 | 15:44:PM
پاک ،بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ: بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس ختم کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا۔

 راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے تاحال میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا جبکہ امپائرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں شریک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ میر حمزہ کو سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

پاکستان کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

بنگلادیش  کےسکواڈ میں کپتان نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، مومن الحق، تیج الاسلام، لٹن داس، شادمان اسلام، مہدی حسن میراز، ذاکر حسن، نعیم حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا شامل ہیں۔