17 اشیاء مہنگی، 10 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ہفتہ وار مہنگائی میں 0.62 فیصد کی کمی ہوئی،حالیہ ہفتے 17 اشیاء مہنگی اور 10 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے ٹماٹر 8.03 فیصد ، پیاز 6.5 اور دال چنا 2.2 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں لہسن 1.76 اور آلو 0.63 فیصد مہنگے ہوئے,اس دوران انڈے چاول ، گڑ اور ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران چکن 3.02 اور کیلے 2.35 فیصد سستے ہوئے،اسی دوران سرخ مرچ1.42 اور آٹا 0.85 فیصد سستا ہوا ،حالیہ ہفتے 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔