ہالی ووڈاداکارہ انجلیناجولی فلم"ماریہ"میں اوپراگلوکارہ بن گئیں
وینس فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئرکے بعدشرکاء نے آٹھ منٹ تک کھڑے ہوکرداد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اپنی نئی فلم"ماریہ" میں ایک مختلف روپ میں نظر آئیں گی ۔
وینس فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کی فلم "ماریہ" کا پریمیئر ہوا تو فلم کے اختتام پر انہیں شرکاء کی جانب سے آٹھ منٹ تک کھڑے ہوکرداد دی گئی،اس موقع پر انجلیناجولی کافی جذباتی نظر آئیں۔
فلم"ماریہ" 20ویں صدی کی معروف ترین امریکی اوپرا گلوکارہ ماریہ کیلس کی زندگی کے آخری دور پرمبنی ہے جب وہ پیرس میں اینگزائٹی کی ادویات کی عادی ہو گئی تھیں،ماریہ کیلس سن 1977 میں 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
فلم "ماریہ" کی ہدایات بیبلولارین نے دی ہیں جبکہ انجلیناجولی نے ماریہ کیلس کامرکزی کردارادا کیا ہے۔
وینس فلم فیسٹیول میں پریمیئرکے موقع پراداکارہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا سب سے مشکل اورچیلنجنگ کردار تھا،انہیں اس کردارمیں ڈھلنے کے لیے اوپرا سیکھنا پڑاجس میں انہیں لگ بھگ سات ماہ کا وقت لگا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے کمائی میں بالی ووڈکے تمام اداکاروں کوپیچھے چھوڑدیا
اداکارہ انجلیناجولی کامزیدکہناتھاکہ مجھے لگا تھا کہ میں بھی دیگر لوگوں کی طرح فلم میں گا سکتی ہوں، صرف گانے کی اداکاری ہی تو کرنی تھی لیکن بعد میں اندازہ ہوا کہ اس فلم کے لیے گلوکاری سیکھنی پڑے گی کیونکہ آپ اوپرا کی اداکاری نہیں کرسکتے۔
فلم کے ہدایتکارکا کہنا ہے فلم میں 95 فیصد ماریہ کیلس کی اوریجنل ریکارڈنگزشامل ہیں لیکن فلم میں دکھائی گئی انکی زندگی کے آخر کی ریکارڈنگز انجلیناجولی کی آواز میں ہیں۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی اب تک 60 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہیں،انہیں سن 1999ء کی فلم "گرل انٹرپٹڈ"میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر بھی ملا تھا۔
فلم"ماریہ"ان 21 فلموں میں شامل ہے جو وینس فلم فیسٹیول کے اعلیٰ ترین گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے مقابلے میں شامل ہیں،وینس فلم فیسٹیول سات ستمبر2024ء تک جاری رہے گا۔