روپیہ ڈالر پر حاوی ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اچھی خبر

Aug 30, 2024 | 16:57:PM

(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، انٹر بینک اور اوپن مار کیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گر گئی ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستاہونے کے بعد 278.64 روپے سے کم ہوکر 278.54 روپے پر بند ہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستاہوکر 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا   ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یوور 1.63 روپے سستا ہوکر 309.04  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  1.48 روپے کمی کے بعد 367.50 روپے ،یو اے ای درہم 6 پیسے کمی سے 76.16 روپے ،سعودی ریال بھی 6 پیسے کم ہوکر 74.36 روپے کا ہوگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار ی ہفتے کے آخری مثبت اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس 138 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 78ہزار 488 کی سطح پر بند ہوا ،آج 21 ارب روپے مالیت کے 67 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں