زیرِ التواء چالان بروقت جمع کروائے جائیں،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے:پراسیکیوٹرجنرل پنجاب

Aug 30, 2024 | 17:06:PM

(ملک محمد اشرف)پراسییکیوٹر جنرل پنجاب نےسید فرہاد علی شاہ  نے کہا ہے کہ زیرِ التواء چالان بروقت جمع کروائے جائیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی,بروقت چالان اور گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کروانے پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر کی ہائیکورٹ میں کئی دفعہ پیشیاں ہوچکی ہیں۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب  سید فرہاد علی شاہ  کی زیر صدارت اجلاس ،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں3لاکھ 62 ہزار زیر التواء چلانوں کو جمع کروانے کروانے کے متعلق تبادلہ خیال  کیا گیا،پراسیکیوٹرجنرل آفس میں چالان بروقت  ٹرائل کورٹس میں جمع کروانے کے متعلق اہم اجلاس ہوا ، پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل ، کینٹ ، ماڈل ٹاؤن اور ضلع کہچری کے متعلقہ تحصیل پراسییکیوٹرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے ٹرائل کورٹس میں چالان جمع کروانے کے متعلق بریفنگ دی ،  پراسییکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے 24نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے اجلاس کی تفصیلات بارے بتایا , پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ نے  20 ہزار چالانوں کے روڈ  اپ لوڈ کرنے کے متعلق  ہدایات بھی دیں  اور کہا 2 ماہ میں ایک لاکھ 35 ہزار چالان ٹرائل کورٹس میں جمع کروائے ہیں ،تمام پراسیکیوٹرز بلا تاخیر پرانے مقدمات کے چالان جمع کروائیں ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس  پرانے مقدمات کے چالان جلد مکمل کرکے ٹرائل کورٹس میں جمع کروادے گی۔

پراسییکیوٹر جنرل نے کہا کہ زیرِ التواء چالان بروقت جمع کروائے جائیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی,بروقت چالان اور گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کروانے پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر کی ہائیکورٹ میں کئی دفعہ پیشیاں ہوچکی ہیں ، وکلاء کا کہنا ہے  مقدمات کے چالان بروقت جمع ہونے سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ

مزیدخبریں