برطانیہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کیلئے بُری خبر 

 

Aug 30, 2024 | 17:56:PM
برطانیہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کیلئے بُری خبر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو واپس ان کےملک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ابتدائی طور پر 11 ممالک شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جن میں  پاکستان بھی شامل ہے ۔

برطانیہ نے پناہ گزینوں کو واپس اپنے ممالک بھیجنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی  ہے ،ممالک میں پاکستان، البانیہ، بنگلہ دیش، ایتھوپیا، گھانا، بھارت، عراق، جمیکا، نائیجیریا ،ویت نام اور زمبابوے شامل ہیں، رواں سال کے آخر تک 14 ہزار سے زائد افراد کو واپس بھیجنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا ہے ، اشتہار میں غیر قانونی تارکین وطن کی آبائی ملک واپسی کے لیے تجارتی تعاون کی اپیل کی ہے،برطانیہ میں حکمران جماعت لیبرپارٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ممالک بھیجنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔