بلاول نے عمران خان کو اتحادکی دعوت دی، قمر زمان کائرہ کا انکشاف

Aug 30, 2024 | 19:06:PM
بلاول نے عمران خان کو اتحادکی دعوت دی، قمر زمان کائرہ کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے انکشاف کیا ہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو  نے عمران خان کو اتحاد کی دعوت دی تاہم عمران خان نہیں مانے۔ 

گجرانوالہ میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ ہوں،ساری جماعتیں اس وقت پریشان ہیں کہ اس مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے،ابھی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ عوام کو ریلیف دے سکیں،حکومت اگر مزید ریلیف کا اعلان کرتی ہے تو آئی ایم ایف سامنے کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پھر دہشتگردی کا شکار ہے ، کچھ سیاست دانوں کی جانب سے دہشتگردی کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دیے گئے ہیں،  جو دہشتگردی میں انسانی جانوں کا ضیاء کرتے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں،آج صرف حکومت کو دہشگردوں کے خلاف صرف ٹارگٹ آپریشن کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نےمزید  کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین نے بانی پی ٹی آئی کو کہا آئو مل کر ملک کو لے کر آگے چلیں پر وہ نہیں مانے،خیبر پختونخواہ میں بانی پی ٹی آئی کی 10 سال سے حکومت ہے بتائو عوام کو کیا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی سیکریٹری کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط،ختم نبوت کی گولڈن جوبلی منانے کا مطالبہ