(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج ہوا،جس کے مطابق ملزمان نے فیس بک ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعلیٰ کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کیں، ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو گرفتار کر لیا،ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں نفرت اور اشتغال انگیزی کا باعث بن رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: زیرِ التواء چالان بروقت جمع کروائے جائیں،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے:پراسیکیوٹرجنرل پنجاب