سرکاری ملازمین کیلئے جی پی فنڈ پر شرح سود میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری سنائی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کےجنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ )پر شرح سود کم کردی ہے ، جی پی فنڈ پر شرح سود مالی سال 2023۔24 کے لیے13.97 فیصد کر دی گئی ہے ، جبکہ
مالی سال2022-23 میں جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر شرح سود 14.22 فیصد تھی،وزارت خزانہ نے جی پی فنڈ پر شرح سود کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔