(وقاص عظیم) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری سنائی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کےجنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ )پر شرح سود کم کردی ہے ، جی پی فنڈ پر شرح سود مالی سال 2023۔24 کے لیے13.97 فیصد کر دی گئی ہے ، جبکہ
مالی سال2022-23 میں جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر شرح سود 14.22 فیصد تھی،وزارت خزانہ نے جی پی فنڈ پر شرح سود کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔