بھارت؛ 8 سالہ بچی کے پیٹ سے بالوں کا گچھا برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں ڈاکٹرز نے پیٹ کی درد میں مبتلا 8 سالہ بچی کا ٹیومرنکالنے کی غرض سے آپریشن کرتے ہوئے کرکٹ کی گیند کے برابر بالوں کا گچھا نکال دیا۔
بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا 8 سالہ بچی کے پیٹ سے بالوں کا ایک گچھا نکالا ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ بنگلورو میں پیش آیا، 8 سالہ بچی کو بھوک نہ لگنے، الٹیاں ہونے اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،الٹراساؤنڈ میں بچی کے پیٹ میں کسی گول چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے ڈاکٹر نے کوئی ٹیومر یا زخم سمجھا اور آپریشن کا فیصلہ کیا، ڈھائی گھنٹے کے آپریشن کے دوران بچی کے پیٹ سے بالوں کا گچھا برآمد ہوا جس کا سائز کرکٹ کی گیند کے برابر تھا،ڈاکٹرز نے اسے ایک نایاب اور انوکھا واقعہ قرار دیا۔
بچی کے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بال کھانے کی عادت تھی اور بارہا کوشش کے باجود اس کی یہ عادت ختم نہیں کراسکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: