مبینہ پولیس مقابلے میں جڑواں بچوں کی حاملہ خاتون کی ہلاکت کا انکشاف 

Aug 30, 2024 | 19:37:PM

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں  مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم کی حاملہ بیوی کی ہلاکت کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق خاتون حاملہ تھی اور اس کے رحم میں جڑواں بچے تھے،پولیس مقابلے میں مبینہ ملزم کا بیوی سمیت ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق جاں جق خاتون حاملہ تھیں جس کے حمل کا پانچواں مہینہ چل رہا تھا۔

نجی چینل جیو کے مطابق لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس شیلنگ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی تھی، پولیس نے حاملہ خاتون کو قتل کرکے ظلم کیا اسے انصاف دیا جائے،پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر رکھی ہے، ہلاک ملزم سنگین جرائم میں اشتہاری تھا، 22 اگست کو ملزم کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا جس دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ملزم کے دستی بم پھینکنے سے گھر میں آگ لگ کرخاتون جاں بحق ہوئی تھی جبکہ فائرنگ میں ملزم ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

مزیدخبریں