قلعہ گجر سنگھ: منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کی لڑکی پر فائرنگ، پولیس نے گرفتار کرلیا

Aug 30, 2024 | 19:53:PM
قلعہ گجر سنگھ: منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کی لڑکی پر فائرنگ، پولیس نے گرفتار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر مشتعل ہو گیا ،دوست اور بھائی کے ساتھ مل کر  لڑکی پر فائرنگ کر دی ،پولیس نے فائرنگ میں ملوث تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ ایجرٹن روڈ پر پیش آیا، جہاں ماہ نور نامی لڑکی ایک نجی دفتر میں ملازمت کرتی ہے ، جمعہ کی شام وہ دفتر سے نکلی تو اس کے سابق منگیتر عمیر ایوب نے اپنے بھائی اسحاق ایوب اور ساتھی شاہ زیب کی مدد سے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی ، ناکامی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی تاہم پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی فائرنگ سے محفوظ رہی تاہم اس کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزموں  سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: مبینہ پولیس مقابلے میں جڑواں بچوں کی حاملہ خاتون کی ہلاکت کا انکشاف