سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی، 12 خوارج ہلاک

Aug 30, 2024 | 20:48:PM
سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی، 12 خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران وادی تیرا میں 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیرا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 20 اگست سے آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اب تک 37 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کامزید کہنا تھا کہ  کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر  صدر مملکت آصف علی زرداری نےضلع خیبر وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،صدر مملکت کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف  کی اوردہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا ، صدر مملکت  نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

 دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی  وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے  12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے  والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں،اتحاد کی قوت اورقوم کی تائید سے اس فتنے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں گے،قوم دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مبینہ پولیس مقابلے میں جڑواں بچوں کی حاملہ خاتون کی ہلاکت کا انکشاف