وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا ، اہم سطحی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی جس میں
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبید الرحمان ،غلام علی مولانا جمال الدین ،مفتی ابرار احمد اور جلال الدین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔