وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان گھر پہنچ گئے

Aug 30, 2024 | 20:51:PM

(اویس کیانی )وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم  کی آمد کا خیر مقدم  کیا ، اہم سطحی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی جس میں 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبید الرحمان ،غلام علی مولانا جمال الدین ،مفتی ابرار احمد اور جلال الدین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں