یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کل چھٹی کےروز ہیڈ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ 

Aug 30, 2024 | 20:53:PM
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کل چھٹی کےروز ہیڈ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ 
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ہفتہ کو چھٹی کےروز ہیڈ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزہیڈ آفس ہفتہ کو معمول کےدفتری اوقات میں کھلا رہے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار یکم ستمبر کو بھی یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ ہواہے،

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،حکومتی پلان کےخلاف یوٹیلیٹی سٹورزکے ملازمین سراپا احتجاج ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین یو ایس سی ہیڈ آفس کےباہر حکومت کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، بین الاقوامی کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا