چیف الیکشن کمشنر بطور انتخابی مبصر آذربائیجان کا دورہ،چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن سےملاقات

Aug 30, 2024 | 21:22:PM
چیف الیکشن کمشنر بطور انتخابی مبصر آذربائیجان کا دورہ،چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن سےملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)چیف الیکشنر کمیشن سکندر سلطان راجہ بطور انتخابی مبصر آذربائیجان کے دورہ پر پہنچتے ہوئےچیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن  سے ملاقات کی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)  کے چیف کمشنر  سکندر سلطان راجہ نے باکو میں چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن مظاہر محمد اوغلو پناہوف سے ملاقات کی،ملاقات مین الیکشن سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی ،اس موقع پر  چیف الیکشن کمشنر  پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آذربائیجان کا دوست ملک ہے اور ہمیشہ علاقائی سالمیت کے معاملے پر آذربائیجان کی حمایت کرتا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے بطور انتخابی مبصر آذربائیجان کے انتخابی تیاریوں کی تعریف بھی کی۔ 

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان پارلیمانی انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے خصوصی دعوت پر آذربائیجان کے دورے پر موجود ہے،دورے کا مقصد آذربائیجان کے پارلیمانی انتخابات کا بطور مبصر مشاہدہ کرنا ہے ،آذربائیجان کے صدارتی انتخابات یکم ستمبر کو ہوں گے،وہ 3ستمبر کو واپس پاکستان آئیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہاں زیب خان کا استعفیٰ منظور