فٹبال سٹار رونالڈو نے ایک اور اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Aug 30, 2024 | 23:54:PM
فٹبال سٹار رونالڈو نے ایک اور اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پرتگال کے سٹار  فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ سکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے،رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں جمعرات کو چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں  یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا،واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی،کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔