ایران ، مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے ٹرائل شروع

Dec 30, 2020 | 00:09:AM
ایران ، مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے ٹرائل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران میں مقامی سطح پرتیار کی گئی کورونا ویکسین 3 رضا کاروں کو لگا کر ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران میں مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایران کے نائب صدر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی سورینا ستاری اور وزیر صحت سعید نامکی سمیت سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 3 رضاکاروں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔
 ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے کے لئے 20 ہزار سے زائد رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 56 رضاکاروں کو ویکسین کے 14 دن کے فرق سے دو ٹیکے لگائے جائیں گے پھر ان کے نتائج کی جانچ پڑتال کے جائے گی اور چار ہفتوں بعد ویکسین کے استثنیٰ کے ردعمل کو جانچا جائے گا۔
 وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب تک ویکسین کو بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے حتمی منظوری نہیں مل جاتی ہے تب تک ایران عالمی ادارہ صحت سے دیگر کورونا ویکسین کی خریداری کی کوششیں جاری رکھے گا۔
 ایران میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ محتاط اندازے کے مطابق اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار سے زائد ہے۔