دین کے لئے شوبزچھوڑنے والی زینب کا ایک اور اہم اقدا م

Dec 30, 2020 | 00:19:AM
دین کے لئے شوبزچھوڑنے والی زینب کا ایک اور اہم اقدا م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دین کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام اکائونٹ سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹا دیں۔رواں ماہ زینب جمیل نے اعلان کیا تھا کہ میں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں۔

تفصیلا ت کے مطا بق اداکارہ نے اپنے اس اعلان پر عمل کیا اور انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکائونٹ سے ماضی کی ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔ اب ان کے اکاﺅنٹ پر صرف مذہب سے متعلق پوسٹ ، شیئر کردہ تصاویر نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا لیکن شاید میں اس کے لے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ کرچکی ہوں۔