( 24نیوز)گیس پریشر میں کمی کے باعث سندھ میں سی این جی تین روز کے لئے بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گیس کی قلت اور کم پریشرمیں کمی کی وجہ سے سندھ میں صبح 8 بجے سے ہی سی این جی اسٹیشن بند کر دیئےگئے ۔اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی تا حکم ثانی معطل ہے جبکہ پشاور میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لئے روک دی گئی ہے۔