(24نیوز) پشین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع پشین کے نواحی علاقے حرم زئی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مطلوب دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشتگرد شاہ فضل ہلاک ہوگیا۔