نواز شریف واپس آئیں گےنہ لانگ مارچ ہوگا :فیاض چوہان

Dec 30, 2020 | 11:08:AM

 (24نیوز)لاہور وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے استعفوں سےانکار پر پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہوگئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فیا ض الحسن چوہا ن کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کا استعفوں سےانکار، پانچ چوہےگھرسے نکلے کرنے چلے شکار، ایک چوہےکوآگئی کھانسی باقی رہ گئےچار کےمصداق ہے۔

واضح رہے کہ وزیرجیل خانہ جات نے کہا کہ یہ سب مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کی ضداورہٹ دھرمی کانتیجہ ہے۔ ناں نومن تیل ہوگاناں رادھاناچےگی‘ کےمصداق نہ نوازشریف واپس آئیں گے اور نہ لانگ مارچ ہوگا۔ان کاکہنا  تھا کہ مولاناشیرانی کی قیادت میں جے یوآئی میں نئی پارٹی پی ڈی ایم کا حاصل وصول ہے، بارہاکہہ چکاہوں پی ڈی ایم استعفوں سےانکار اور باجماعت ضمنی الیکشن میں شمولیت کااظہار کرےگی۔

مزیدخبریں