سیاسی جماعتیں الزامات اور دھرنوں کی بجائے وبا کا مقابلہ کریں: فافن

Dec 30, 2020 | 11:34:AM

(24نیوز) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کورونا وائرس پر دوسری رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ جاری کر دی ہے،جس میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی، دھرنے اور سیاسی چال کے بجائے قومی جذبے کے ساتھ وبا کا مقابلہ کیا جائے۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرا سی غفلت صحت کی سہولیات کا سنگین بحران پیدا کر سکتی ہے، دوسری لہر روکنے کے لیے سیاسی قیادت میں تفہیم اور سمجھوتے کے فروغ کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری، لاگت اور باآسانی رسائی میں شفافیت سے عوام کی پریشانی ختم ہو گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کو ویکسین سے متعلق بعض حلقوں کے شکوک وشبہات دورکرنے کی بھی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں