پی آئی اے کا یونیفارم ڈیزائن کرنیوالے فرانسیسی ڈیزائنر انتقال کر گئے

Dec 30, 2020 | 12:04:PM

(24نیوز)فیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے معروف فرانسیسی ڈریس ڈیزائنر پیری کارڈن   انتقال کر گئے۔پیری کارڈن 1922 میں اٹلی میں پیدا ہوئے تھے لیکن بچپن میں ہی وہ اٹلی چھوڑ کر فرانس ہجرت کر گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ڈریس ڈیزائنر پیری کارڈن  کی عمر 98 برس تھی اور 1950 سے قائم ان کے فیشن ہاؤس نے دنیا بھر میں اپنا نام کمایا۔عظیم فرانسیسی ڈیزائنر پاکستان کی سرکاری انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کے لیے بھی یونیفارم تیار کر چکے ہیں۔معروف فرانسیسی ڈریس ڈیزائنر پیری کارڈن  کے  مداحوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں