(24نیوز)سابق وزیرِ داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بھی آئے گی، وائر س کا خطرہ برقرار ہےکورونا جنوری کے آخر تک بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے جو ہالینڈ سے نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم کے 5مریضوں کی کراچی میں نشاندہی ہوئی ہے۔ حکومت کو ملک بھر میں مفت ماسک تقسیم کرنے چاہئیں ۔ماسک پہننے پر سختی کردیں۔ آرڈیننس لے آئیں۔ ہر فیکٹری پر لازم کیا جائے کہ وہ ماسک حکومت کو مفت فراہم کرے۔