ن لیگ کا بھی استعفے نہ دینے ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

Dec 30, 2020 | 13:28:PM
ن لیگ کا بھی استعفے نہ دینے ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ  ن نے بھی انتخابی میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلیوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا،مریم نواز کی زیرصدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ نے فی الوقت فوری اسمبلیوں سے مستعفی  نہ ہونے اور حکومت کا انتخابی میدان میں بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو سینٹ انتخابات میں بھی حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے پارٹی قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر لیگی رہنماؤں نے حکومت مخالف اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں تضاد نظر آرہا ہے۔