اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، لوٹ مارکا حساب دینا ہوگا، بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر آج کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا، ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔