عوام پر پھربجلی گرادی گئی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپے6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس سے عوام پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کامزیدبوجھ پڑے گا۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سی پی پی اے کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہاکتوبر میں 650 کی بجائے 627 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ اگر فرنس آئل والے پلانٹس نہیں چلانے تو پھر ان کو میرٹ آرڈر سے ہٹا کر بند کر دیا جائے۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ ایل این جی کی کمی سے پلانٹس فرنس آئل پر چلائے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 19 ارب کا فرنس آئل جلادیا گیا اگر اس میں سے 1 ارب سسٹم بہتری کیلئے لگ جاتے تو زیادہ بہترہوتا۔
نیپرا نے سماعت مکمل ہونے پر اکتوبر، نومبر 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29پیسے فی یونٹ جب کہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔