(24نیوز)شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ۔شوگر ملز مالکان کی چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے دائر درخواستیں اور اپیلیں خارج کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی قیمتیں بڑھانے کےخلاف درخواست پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کا پالیسی معاملہ ہے عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالتی حکم پر درخواست گزاروں کی مرضی سے شوگر بورڈ ٹشکیل دیا گیا۔بورڈ نے شوگر ملز کے نمائندگان کی مشاورت سے چینی کی قمیتیں مقرر کیں۔حکومت کے پاس اختیار ہےکہ وہ گنے کی ورائٹی اور مل تک سفری فاصلہ کو مدنظر رکھ کر چینی کی قمیتیں مقرر کرے۔
چینی کیس